عمران کو چھوڑ کر وفاداریاں تبدیل کرنے والے اب پشیمان ہیں : شاہ محمو د 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف کو رخصت کرنے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا۔ اب  11 جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں۔ شہباز شریف کو اسمبلی میں دو ووٹوں کی برتری ہے۔ اتحادی جماعتیں ساتھ چھوڑ دیں تو شہباز شریف کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔ عوام تو حکومت سے نالاں ہیں جو خواص ہیں جنہوں نے وفادرایاں تبدیل کیں وہ بھی حکومت سے نالاں ہیں اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے فیصلے پر پشیمان ہیں۔ الیکشن کمشن کی حسن کارکردگی سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کھل کر سامنے آگئی۔ اتحادی جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ٹرک یونین ایسوسی ایشن کے نائب صدر مزمل بھٹی کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور زین قریشی کی حمایت کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز پنجاب کے آئینی وزیراعلیٰ نہیں۔ پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے لاہور ہائیکورٹ دوبارہ الیکشن کا حکم دے دے۔
شاہ محمود 

ای پیپر دی نیشن