پشاور (بیورورپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی نے ضمنی بجٹ مالی سال 2021-22 پاس کرلیا۔ ایوان نے 234.98 ارب کے 54 مطالبات زر کی منظوری بھی دیدی۔ حکومتی استدعا پر اپوزیشن ارکان نے اپنی تمام کٹوتی کی تحاریک واپس لیتے ہوئے تمام شعبوں میں اصلاحات اور حلقہ وائز مسائل کے حل کیلئے اہم تجاویز دیں۔
ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے لمپی سکن بیماری کے روک تھام کیلئے فوری اقداما ت اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ نعیمہ کشور کی استدعا پر ڈپٹی سپیکرنے ایم پی ایز کیلئے چار کے بجائے صرف ایک اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی۔
ضمنی بجٹ منظور