بلوچستان کا 10 ارب 52 کروڑ سے زائد کا ضمنی بجٹ، تمام 16 مطالبات زر منظور 

Jun 29, 2022

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کا 10 ارب 52 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا۔ صوبائی وزیرخزانہ نے دیگر مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو ایوان نے تمام 16 مطالبات زر کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

 اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے ضمنی مطالبات زر بابت مالی سال 2021-22 پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک رقم جو 30 کروڑ 40 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد نہ ہو وزیراعلیٰ کو ان اخراجات کی کفالت کیلئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30 جون 2022ء کے دوران بسلسلہ مد جنرل ایڈمنسٹریشن برداشت کرنے پڑیں گے جس کی ایوان نے منظوری دی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے دیگر مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو  ایوان نے تمام 16 مطالبات زر کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ پشتونخوا میپ کے رکن نصراللہ زیرے نے ایوان کی توجہ موسیٰ خیل سے بچیوں کے اغواء کے واقعات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خیل سے بچیوں کو اغواء کیا جارہا ہے کچھ ہی روز میں اغواء کے دو مختلف واقعات ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی ایک بچی کو اغوا کیا گیا جس کیخلاف وہاں کے علاقہ مکین احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کے اغوا کے واقعات ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے استدعا کی کہ اس ضمن میں آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس آج دن 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
ضمنی بجٹ 

مزیدخبریں