جاپان ڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے پاکستانیوں کو 3سالہ سکالر شپ فراہم کریگا

Jun 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جاپانی حکومت اپنے ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستان کے سرکاری افسران کو 2 سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے 3 سال کے لیے ایک سکالرشپ فراہم کرے گی۔پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے سکالرشپ کے منصوبہ کے لیے جاپانی گرانٹ ایڈ کے لیے وزارت اقتصادی امور میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے کے تحت حکومت جاپان ‘‘مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ کے پروجیکٹ’’ کے لیے حکومت پاکستان کو 313 ملین جاپانی ین یعنی تقریباً23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گی۔وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری حیاء الدین نے جاپانی حکومت اور عوام کے تعاون کو سراہااور مستقبل میں دونوں اطراف کے درمیان مزید تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جاپانی حکومت

مزیدخبریں