قمر الاسلام کی کسٹم کلکٹریٹ عہدیداران اور سرحد چیمبرممبران سے ملاقات

Jun 29, 2022

پشاور(بیورورپورٹ)آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر الاسلام نے کسٹم کلکٹریٹ کے عہدیداروں اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کیلئے پشاور کا دورہ کیا تاکہ ملک کے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی جا سکے پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے خیبر پختونخوا چیپٹر کے چیئرمین اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے نائب صدر ضیاالحق سرحدی نے قمر الاسلام کا استقبال کیاماڈل کلکٹریٹ کسٹمز پشاور کے دورے کے دوران، انہوں نے چیف کلکٹر کسٹمز احمد رضا خان سے ملاقات کی اور تاجر برادری خصوصا درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو کراچی اور سرحدی چوکیوں پر درپیش مسائل کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ضیا الحق سرحدی نے مشتبہ سامان کی چیکنگ کے لیے کسٹم کلکٹریٹ پشاور میں لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ لیبارٹری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جن تاجروں کا سامان چیکنگ کے لیے رکھا جاتا ہے انہیں دوسرے شہروں میں چیکنگ یا پی سی ایس آئی آر کو ادائیگی کی بنیاد پر بھیجنا پڑتا ہے قمرالاسلام اور ضیا سرحدی نے مختلف امورکیلئے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو پشاور کلکٹریٹ میں دفتر کے لیے جگہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی سہولیات طورخم میں نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے زیر تعمیر ٹرمینل پر بھی فراہم کی جانی چاہئیںاس موقع پرچیف کلکٹریٹ کسٹمز نے جلد از جلد مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ اضا خیل ڈرائی پورٹ پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو دفتر کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی۔
 ضیاالحق سرحدی

مزیدخبریں