کراچی (نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ قائم مقام گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔ قائم مقام گورنر سندھ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی بھی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ علاقائی الیکشن کی وجہ سے وہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت نہیں کرسکے تھے۔ انھوں نے مذید کہا کہ اس وقت حکومت کی یہی کوشش ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے ، ہماری لیڈرشپ کراچی کے مسائل پر سنجیدہ ہے اور کوشش یہی ہے کہ عوام کے لیئے آسانیاں کی جائیں۔ ہم ملکر اس لیے بیٹھے ہیں کہ عوام کی بھلائی کے کام کرسکیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات جب بھی آپس میں ملتے ہیں تو ملکی صورتحال اور تعمیر و ترقی پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کی حالت بہتر بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
سراج درانی