پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر گمراہ کیا:عبدالرحمن کانجو  

 قطب پور( نامہ نگار) وزیر مملکت برائے امور داخلہ عبد الرحمن خان کانجو کی موضع بلیل میں سابق چیئرمین نورگڑھ میاں یونس آرائیں کی رہائش گاہ پر آمد ،اس موقع پرمیاں محمد یونس آرائیں اور ان کے بیٹے میاں جواد یونس نے چوہدری زوار حسین وڑائچ امیدوار حلقہ پی پی 224 نامزد امیدوار مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ عبد الرحمن خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ ضرور بنے گا سابق حکمران عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی نے ووٹ حاصل کرنے  کیلئے  جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا جھوٹ بولا اور تین سال نئے صوبے کا جھوٹا وعدہ کرتے رہے اور نوکریوں اور گھروں کا لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرتے رہے ۔چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے اور حلقہ کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دے گے ہم شہید کانجو گروپ اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ایک صف میں کھڑے ہیں اور مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری نواز وڑائچ اور دیگر بھی موجود ہیں۔
عبدالرحمن کانجو
 

ای پیپر دی نیشن