بہاولنگر، رشوت ثابت، تھانیدار کو 8سال سزا، ایک لاکھ جرمانہ

بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت) بہاولنگر پولیس کے اے ایس آئی کو 8سال کی سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ،مجرم سنٹرل جیل بہاولپور میں بند۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر غلام عباس شاہ اے ایس آئی نے محمد صابر ولد بوٹا سے 188000بطور رشوت وصول کی تھی۔جس پر مقدمہ 30   مئی 2015 کو تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر درج ہوا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کیمپ بہاولپور چوہدری ضیاء اللہ نے جرم ثابت ہونے پر غلام عباس شاہ اے ایس آئی تھانہ بخشن خاں کو 8 سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیااور عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ قید کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔
 رشوت
 

ای پیپر دی نیشن