خانیوال(خبرنگار)شہباز ملکانی کراچی پولیس مقابلے میںادو ساتھیوں سمیت ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق پیرووال کا رہائشی شہباز ملکانی جو قبضہ گروپوں کا سرغنہ بتایا جاتا ہے اور منظم گینگ کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا گزشتہ روز کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ساتھیوں سمیت ماردیاگیا شہباز ملکانی پیرووال ونواح میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ خانیوال پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکہ کراچی پولیس کے ہاتھوں اپنے انجام تک پہنچ گیا۔ پبلک ریلیشن آفیسر عمران کمبو ہ نے بتایا کہ ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں میں شہباز ملکانی کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس اس حوالے سے اس کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی تھی۔یاد رہے کہ ایک ریڈ کے دوران شہباز ملکانی نے کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
ڈکیت مارا گیا