ڈیڑھ ارب ڈالر کیلئے ملک گروی رکھ دیا گیا: اعجازالحق

Jun 29, 2022

بہاولپور(نیوز رپورٹر)پاکستان اسی وقت ترقی کرسکتاہے جب لیڈرشپ ایماندارہو اوراس کامرناجیناپاکستان میں ہو اللہ تعالی نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبارمیں بہت زیادہ برکت رکھی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ض)کے چیرمین ‘سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے گذشتہ روز نجی ہاوسنگ سکیم کے سافٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کیلئے پاکستان کی 22 کروڑ عوا م کوگروی رکھ دیاگیاہے حکومت ڈیڑھ ارب ڈالرز سے باہرنکل آئے اور اوورسیز پاکستانیوں پر توجہ دے تواس کو آئی ایم ایف کی بھی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہرسال اوورسیز پاکستانیز 34 ارب ڈالرز پاکستان بھیجتے ہیں اگرحکومت اوورسیزکو10 فیصد منافع دینے کااعلان کرے تو پاکستان میں ڈالرزکی بارش ہوجائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضا اللہ روف نے کہاکہ سچاتاجر‘قیامت کے روز شہداء اور  نبیوں اورصالحین میں سے اٹھایاجائیگا۔ تقریب سے پروفیسر مبشرقدوس (رجسٹرار) کرنل (ر)اقبال احمد‘محمداسامہ امجدعلی‘ڈاکٹرداؤد ،چوہدری منیر‘ رضوان حفیظ، محمدواجدحسین پروفیسرملک آصف‘ دانش سجاد‘ نے بھی خطاب کیا۔
 اعجازالحق
 

مزیدخبریں