سبی( نامہ نگار )کرنٹ لگنے سے دو مزدور چھت سے گرگئے جس کے نتیجہ میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت روڈ پر دکان کی شٹرنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے دو مزدور چھت سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک دم توڑ گیاجبکہ دوسرے زخمی کو سبی سول ہسپتال میں علاج جاری ہے اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت عرفان جبکہ زخمی کی شناخت دائم خان کے نام سے ہوئی ۔