کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) تمباکو نوشی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ، مضر اثرات اور نقصانات سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی ، ڈاکٹر ناصر عظیم و دیگر نے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ میں نو سموکنگ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شیرن خان جبکہ اعزازی مہمان بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ تھے ۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعد لہڑی نے سائنسی بنیاد پر سگریٹ نوشی پر مفصل لیکچر دیاجس میں سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس کے تدارک پر روشنی ڈالی جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ اسلام میں ہر نشہ اور چیز حرام قرار دی گئی ہے۔ اس مناسبت سے تمباکو نوشی ایک نشہ ہے۔
تمباکونوشی مضرہے ،آگاہی مہم چلاناہوگی: مقررین
Jun 29, 2022