کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ (ایس سی بی پی ایل) نے مشاورتی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سولوشنز فراہم کرنے والے ادارے بینچ میٹرکس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بینچ میٹرکس رسک نیوکلیس(R) جی آر سی کی تنصیب اور استعمال میں سہولت فراہم کرے گا۔ رسک نیوکلیس (R)جی آر سی ویب پر کام کرنے والا، ماڈیولر، مکمل طور پر configurable اور انٹیگریٹیڈ ایپلیکشن ہے جس کے استعمال کا مقصد بینک میں کمپلائنس اور رسک مینجمٹ کا عمل ڈیجیٹائز کرنا ہے۔ا س جامع سولوشن کے استعمال سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو کمپلائنس کا عمل مکمل طور پر منظم کرنے اور ریگولیٹری کمپلائنس یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ سولوشن ایک مربوط نظام ہے جو رسک مینیجرز کو ادارے میں نشاندہی کیے گئے خطرات اور کنٹرول کا مؤثر طریقے سے جائزہ لینے اور نگرانی کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس سولوشن میں ریگولیٹری تبدیلیاں، خطرات کی جانچ، ریگولیٹری کاریسپانڈنس، مشاہدات کا جائزہ اور مجموعی طور پر سنگین خطرات کی اندازے کے ماڈیولز شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ یہ ایپلیکشن کراس ماڈیولر روابط ارو جامع افعال کواستعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ریحان شیخ نے کہا:’’ڈیجیٹائزیشن اور آٹو میشن کے دور میں خطرات کے بندوبست کے حوالے سے ہماری غیرمتزلزل توجہ اور کنٹرولز کی تیاری میں، مسلسل سرمایہ کاری نے ہمیں اس سولوشن کے استعمال کو حقیقت بنانے پر تیار کیا ہے۔ہمیں اُمید ہے کہ یہ جامع لیکن آسان سولوشن بینک کو اپنے کاروبار کو پائیدار طریقے سے ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گا اور اسی کے ساتھ کمپلائنس کے عمل اور ریگولیٹری توقعات کا بھی موثر انداز میں نظم و نسق کیا جا سکے گا۔‘‘بینچ میٹرکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، تیمور کلیم نے کہا:’’میں،پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر ، دونوں ٹیموں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ رسک نیوکلیس(R) جی آر سی پر عمل درآمد کمپلائنس کی مجموعی لاگت کم کرنے، ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے اور آٹو میشن کے ذریعے آپریشنل خلاختم کرنے میں مدد کرے گا۔‘‘
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کا بینچ میٹرکس کیساتھ معاہدہ، رسک نیوکلیس جی آر سی کی تنصیب
Jun 29, 2022