گرانفروشوں کوایک لاکھ  11ہزارروپے جرمانہ 

Jun 29, 2022

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر 42گرانفروشوں کوایک لاکھ 11ہزارروپے جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں مختلف اوقات کے دوران آٹا،چینی،چکن، پھل وسبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے877۔انسپکشنز کیں۔

مزیدخبریں