گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مہتمم جامعہ عربیہ مولانا عطا الرحمن مدنی نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ ایک ایسی مربی تنظیم ہے جو علاقائی لسانی گروہوں سے بالاتر رہتے ہوئے اور ترقی واریت سے مکمل گریز کرتے ہوئے مدارسِ دینیہ کے طلبا اتحاد امت کا علمبردار بنانا چاہتی ہے اور جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان طلبا کے اندر فکری ،تحقیقی اور علمی صلاحتیں اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامات کرواتی ہے تاکہ طلبا کرام کو جو مستقبل میں در پیش چیلنجر ہیں ان کا سامنا کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ ضلع گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام مدارس دینیہ میں نئے آنے والے طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد افضل ، ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ، شفقت منصوری ، رانا ثاقب علی ، محمد نعمان ، قاری عبدالرحیم ودیگر نے بھی خطاب کیا ، محمد افضل نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں اتحاد امت ناگزیر ہے علمائے کرام ملک میں نفاذ شریعت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کا صرف اور صرف یہی واحد ذریعہ ہے۔ ملک پر مسلط حکمران مغربی طاقتوں کی ایما پر سیکولرازم کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہیں۔