گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معیدعامر شیخ رائل ہالووے یونیورسٹی آف لندن میں پاکستانی سوسائٹی کے صدر منتخب، ان کا انتخاب 2022-23کے عرصہ کے لے باقاعدہ رائے شماری سے عمل میں آیا ہے، ساتھی طلبہ ،دوستوں اور عزیز واقارب نے معید عامر کو صدر منتخب ہونے پر مبارکبا ددیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔معید عامر گوجرانوالہ کے ممتاز کاروباری، سیاسی رہنما شیخ عامر رحمن کے صاحبزادے ہیں، جذبہ خدمت سے سرشار معید عامر نے اپنے انتخاب پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیاہے جبکہ ان کا کہناہے کہ وہ اس ذمہ داری کو بطریق احسن نبھانے کی کوشش کریں گے اور پاکستانی سٹوڈنٹس کو تعلیم سمیت دیگر حوالوں سے جو بھی مسائل آئیں گے ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستانی سٹوڈنٹس دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کے طلبا سے صلاحیت کے اعتبار سے کم نہیں ہیں، صرف انہیں سازگار ماحول اوردرست رہنمائی کی ضرورت ہے جس پر چل کر وہ اپنے اپنے شعبوں میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔