شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے کہا ہے محبت رسول ہمارے ایمان کا حصہ اور آنحضور ؐکی تعلیمات ہمارے کیلئے مشعل راہ ہیں اس پر کوئی مسلمان کمپرومائز نہیں کرسکتا آپ ؐکے بتائے ہوئے اصولوںپر زندگی بسر کرکے ہم دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں جے آئی یوتھ کے سٹی امیر حافظ عرفان اسحق پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوںنے ہمیشہ دین اسلام کی ترویج کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے حافظ عرفان اسحق سچا عاشق رسول ؐہے انکے کو منظم ساز ش کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انکی دینی وسیاسی خدمات لائق تحسین ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سٹی امیر میاں محمد رمضان ضلعی صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ ونگ حافظ بابر سلفی،حاجی محمدتنویر سرپرست یوتھ ونگ ،چودھری زمان گجرسمیت کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھے ۔