پاکستان: کورونا کیسز میں اضافہ، ایک مریض جاں بحق، 100 کی حالت تشویشناک

Jun 29, 2022 | 12:30

ویب ڈیسک
پاکستان: کورونا کیسز میں اضافہ، ایک مریض جاں بحق، 100 کی حالت تشویشناک
پاکستان: کورونا کیسز میں اضافہ، ایک مریض جاں بحق، 100 کی حالت تشویشناک

 ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد پر پہنچ گئی۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 541نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے15 ہزار 462  ٹیسٹ کیے  گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 100مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے.

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد وبا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور وائرس کے پھیلائو کی شرح 2.91 ہو گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 35,540 ہے۔

مزیدخبریں