سیاسی رہنما اور معروف اینکرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ افسوس! انسانیت ہمارے اندر سے ختم ہوگئی ہے۔عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ کوئی چلا جاتا ہے اور اسکے گھر والوں کو اس طرح کورٹ کچہری کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری عبد الاحد آج بھی نہیں آئے ہیں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکے کنسرن سمجھ آرہے ہیں اور جو لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوکر خبریں دے رہے ہیں وہ یہاں جج صاحب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عبد الاحد کے پیغام ہے کہ اتنے ایکٹیو وکیل ہیں تو سمجھیں کہ عدالت کا وقت اس طرح ضائع نا کیا کریں،. لوگوں کے احساسات سے اس طرح نا کھلیں۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں گے۔
خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی گئی ہے۔عدالت نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔