وزیراعظم کی وزارت داخلہ کوآزاد ویزہ پالیسی پرکام کرنے کی ہدایت

Jun 29, 2022 | 15:25

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے لئے ویزہ پالیسی میں تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے اب ان کی موجودہ شہریت کی بنیاد پر ان کی درخواستوں پر ویزے جاری کریں گے ، افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز48 گھنٹے میں ایک سال کے عرصے تک کےلئے ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ویزوں کے اجرا کے لئے اس سہولت کا مقصد دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسطی ایشیائی خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری راغب کرنا ہے۔

مزیدخبریں