وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 5 سے 11 سال کے بچوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ایک یا دو مہینے میں لگائے گی، انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات پر دوبارہ عمل کرنے کی تجویز دی۔اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 تا 11 سال کی عمر کے لیے صرف فائزرکی ویکسین دستیاب ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم فائزر سے بات چیت کررہے ہیں، امید ہے کہ اگست یا ستمبر تک فائزر ویکسین کی 68 لاکھ خوراکیں مل جائیں۔