بلوچستان کی کابینہ نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں پر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کابینہ کااجلاس وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبے کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں پر سکیورٹی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔