نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا نے آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شرکا میں تینوں مسلح افواج کے افسر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے شرکا کو بحری دفاع اور بحری شعبے کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کورس کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ کورس کے شرکا نے بحری امن و سلامتی میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔