گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی، آسائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، سیکیورٹی انتظامات، محکمانہ تیاریوں کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس عید الاضحی صفائی آپریشنز میں 4696 سرکاری اور کرایہ پرحاصل گاڑیوں،2932 ورکرز کو بروئے کار لایا جائے گا۔ جی ڈبلیو ایم سی، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، واسا کے افسران و عملہ کی عید چھٹیاں منسوخ، افسران کے ہیڈکوارٹرز چھوڑنے پر پابندی عائد ‘4 ہزار 6 سو 96 گاڑیاں آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کرینگی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں 6 عارضی ٹرانسفر سٹیشن قائم کردیئے ہیں۔(ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل ) کی میڈیا نمائندوں کو عید الاضحی انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ، میڈیا نمائندوں کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔