9 مئی کے واقع مےں ملوث تمام کرداروں کو عبرتناک سزا د ی جائے: اختر ڈار

Jun 29, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے گھناﺅنے کھیل میں ملوث تمام کرداروں اور اس کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے سپیڈی ٹرائل کر کے عبرتناک سزا د ی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سانحہ 9مئی کو ماڈل بنا کر ایسا گھناﺅنا کھیل نہ کھیل سکے میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ ملک دشمن اسلام کے جھوٹے علمبردار کو جلد قوم کے سامنے عیاں کردیں ۔شکر الحمداللہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی ۔ اختر ڈار نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ ڈاکٹر عافیہ کشمیری رہنماءیاسین ملک اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت پر تو بات نہیں کرتا مگر عمران کے حواریوں اور خدیجہ شاہ کی گرفتاری پر انسانی حقوق کا واویلا کرتا ہے۔ جو کہ واضح ثبوت ہے کہ ان لوگوں نے ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت اور دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں ۔

مزیدخبریں