مالاکنڈ ، داماد کی سسرالی گھر میںفائرنگ، 9 افراد قتل 


بٹ خیلہ مالا کنڈ اسلام آباد (نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ کے علاقہ بگروہ میں مسلح ملزموں نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے نو افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ علاقہ کے عوام نے نعشوں کو پشاور مالاکنڈ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری اور حوالہ کرنے کا مطالبہ کی۔ا اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ گھریلو تنازعہ پر پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی ایک خاتون سسرال سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی تھی جو کہ اس واردات میں قتل ہو چکی ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے مقتولہ کے شوہر سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی ہے۔ واردات میں مرنے والوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خونی واردات میں میں ایک بارہ سالہ لڑکا اور دو کمسن بچیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔ لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہوکر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سوات سے ہے جس نے گھریلو تنازعے پر قتل کی واردات کی۔ اس کی بیوی کچھ روز سے ناراض ہوکر باپ کے گھر بیٹھی تھی۔ جاں بحق افراد میں حسن شاہ، حضرت علی، حضرت بلال، ضحران، زحران ، رابعہ، رقیہ بی بی، حبیب الحرام زوجہ حسن شامل ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں گھریلو تنازعے پر نو افراد کے سفاکانہ قتل کے سانحے کا نوٹس لے لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کے اندوہناک قتل کے واقعے پر انتہائی صدمہ ہوا۔ 
9 قتل 

ای پیپر دی نیشن