اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی کابینہ نے تجارتی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 4خلیجی ممالک کیلئے جانور برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ خلیجی ممالک کو16ہزار 750 مویشی برآمد کیے جائیں گے۔ زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دیدی گئی۔ مویشی قطر، یو اے ای، کویت، بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے ۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لے لی گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا۔ بکریاں، بھیڑیں، اونٹ، گائے، بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے۔ قطرکے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے 3500مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ قطر کے شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2300 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ بحرین کے شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ کویت کے شیخ عبدالعزیز جبر الحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔
جانور/ برآمد
تجارتی پابندیوں میں نرمی، کابینہ نے 4 خلیجی ممالک کیلئے جانور برآمد کرنے کی منظوری دیدی
Jun 29, 2023