پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور میں خود کش حملہ آور اور 2خواتین سہولت کاروں کے داخل ہونے پر عید الضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ خودکش حملہ آور کے سوشل میڈیا پر تصویریں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ حملہ آور کا ہدف اقلیتی عبادت گاہوں سمیت اہم حساس مقامات کو قرار دیا ہے ۔ تربیت یافتہ خود کش بمبار جس میں دو خواتین سہولت کار بھی ہیں حملہ آور کو ہدف تک پہنچانے کے حوالے سے الرٹ جاری ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم عمر خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
سکیورٹی ہائی الرٹ
پشاور ‘ خودکش حملہ آور‘ 2خواتین سہولت کاروں کے داخل ہونے پر سیکورٹی ہائی الرٹ
Jun 29, 2023