پی سی بی مینجمنٹ دور کی مبینہ بے ضابطگیاں ، وفاقی حکومت آڈٹ کرائے گی 


اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے دور کی مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیاگیا۔ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ و کھیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلئے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے۔ نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے۔ آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 ءسے 20جون 2023ءکا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔ آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جائزہ لیں گے۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022ءمیں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
آڈٹ فیصلہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...