کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ منظور وسان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ ہر جگہ پی پی ہی نظر آرہی ہے۔ ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔ پی ٹی آئی مجنوﺅں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔ یہ سال بہت زیادہ گرم ہوگا۔ جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔
منظور وسان