اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑدی ، سابق پی ٹی آئی وزیر، میئر سوات گرفتار 


لاہور‘ اسلام آباد‘پشاور (نوائے وقت رپورٹ‘خبر نگار‘ آئی این پی) سابق ایم این اے اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ مطالبہ ہے کہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ دوسری طرف خیبر پی کے کے سابق وزیر برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد علی اور سابق سٹی میئر سوات شاہد علی خان بھی گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کو ان کی رہائش گاہوں سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف 9مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب جھنگ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا تاہم سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 11راولپنڈی چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا جو بھی ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر قرار واقعی سزا دی جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری محمد عدنان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی چھوڑ گئے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...