یونیورسٹی کے وفد کا دورہ جناح ہاﺅس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی


لاہور(آئی این پی)نجی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے جناح ہاﺅس لاہور کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی دکھائی،طلبا اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاس میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملوث شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا،وفد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کر دینے والا واقعہ تھا، آج تک 9مئی جیسے واقعات ملک میں ہوتے نہیں دیکھے، یہ شرپسند کسی طور پر معافی کے حقدار نہیں ہیں،وفد نے سوال کیا کہ یہ کون لوگ تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ پاکستان کا پرچم جلایا، قائد اعظم کی تصاویر نذر آتش کرنے کیساتھ ساتھ مسجد کو بھی نہ چھوڑا،وفد نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے، یہ شرپسند ہمارے ملک کے دشمن ہیں،طلبا نے پرزور مطالبہ کیا کہ جو بھی شرپسند، انکے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جناح ہاﺅس کو جلانے، شہدا کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں انکو سخت سے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔ 
یونیورسٹی دورہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...