سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عیدالاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا‘ لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔ مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وہاں موجود مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور ”اللہ اکبر“ کے نعرے لگائے جبکہ پولیس نے ایک مسلمان کو پتھر پھینکنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
ناپاک جسارت