خفیہ دستاویزات میرے پاس ، جنرل مارک نے کہا تھا ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہوں : ٹرمپ

Jun 29, 2023

نیو یارک (آئی این پی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو لیک ہوگئی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے خفیہ آڈیو چلا دی۔ خفیہ آڈیو 2021ءکی بتائی جا رہی ہے۔ آڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کررہے ہیں۔ آڈیو میں ٹرمپ اپنے سٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات پر اہم گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ جنرل مارک نے کہا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ 
ٹرمپ آڈیو لیک

مزیدخبریں