خواب میں بشارت کے بعد اسلام قبول کرنے والے پادری نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج ادا کر لیا

ریاض (نیٹ نیوز) خواب میں بشارت کے بعد حال ہی میں اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے مسلمان ہونے والے معروف پادری ابراہیم رچمنڈ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کے مہمان کی حثیت سے حج کی سعادت حاصل کر لی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایک خواب نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے پادری کے سامنے حق و باطل کو واضح کر کے رکھ دیا۔ اس خواب کے بعد نہ صرف وہ خود دائرہ اسلام میں داخل ہوئے بلکہ اپنے سینکڑوں پیروکاروں کو بھی کلمہ پڑھوایا۔ عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے بتایا کہ انہیں اسلام کی دعوت خواب میں دی گئی تھی اور وہ خواب میں مسجد الحرام میں ہونے والی اذانوں کو سنا کرتے تھے۔
قبول اسلام

ای پیپر دی نیشن