آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو ملکی اثاثے فروخت کرنے پڑیں گے:شبر زیدی

کراچی(کامرس رپورٹر)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں چین سے قرضے ری شیڈول کرانے یا ملکی اثاثے فروخت کرنے پڑیں گے۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہواتوچین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کرنی پڑیگی، معاہدہ نہ ہواتو ملک کے کچھ اثاثے بیچ کر پوزیشن کور کرنی پڑیگی۔سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سوچناچاہیے کہ ایسی کیاوجہ ہے ایٹمی ملک دیوالیہ کے مقام تک پہنچا، ہمارے معاشی ماہرین کیا کر رہے تھے انکو صورتحال نظر نہیں آرہی تھی؟ ہمارے معاشی ماہرین نے حکومتوں کوحقیقی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا۔شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، پاکستان میں خرچے کہاں کیے گئے اس کودیکھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن