حکومت ڈالرز کی ملک میں آمد کیلئے برآمدی شعبوں کو سپورٹ کرے،حنیف گوہر

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)سندھ کے سیکریٹری جنرل ،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اور آباد کے سابق چیئرمین حنیف گوہر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے درآمدی پابندیوں میں نرمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے یہ پابندی قومی غیر ملکی ذخائر کو بہتر بنانے کے لیے دسمبر 2022 میں عائد کی گئی تھیں لیکن حیران کن بات ہے کہ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باوجود درآمدی پابندیاں ہٹا دیں۔انکا کہنا تھا اسٹیٹ بینک کا درآمدی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ بڑے پیمانے پر درآمدات کا سبب بن سکتا ہے جبکہ پاکستان اس وقت ڈیفالٹ جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔حنیف گوہر نے کہا کہ ہمارا ملک ایسی اشیائ￿ کی درآمد کی اجازت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس پر کثیرڈالرز خرچ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن