واشنگٹن (نیٹ نیوز) کمرشل ایوی ایشن میں سنگل آئل مسافر طیارے سب سے زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ طیارے اس انڈسٹری سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیس کے نصف کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے نئے پر اور بوئینگ کا ان پروں کو مہین اور مؤثر بنانے کا عزم اس اخراج میں 30 فی صد تک کی کمی لا سکتا ہے۔ ناسا کی جانب سے ان پروں کو بنانے، آزمانے اور ایک مکمل ڈیمانسٹریٹر پرواز کرانے کی مد میں 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز خرچ کئے جائیں گے جبکہ اس منصوبے میں بوئنگ اور اس کے دیگر شراکت داروں کی جانب سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔
فضائی آلودگی میں کمی کیلئے مسافر طیارے کا نیا ڈیزائن پیش
Jun 29, 2023