کراچی،ڈکیتی مزاحمت پرپاکستانی نژادکینیڈین شہری کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ  آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا،واقعے کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں پاپوش نگر  تھانے میں درج کیا گیا جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں مقتول کی بہن کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کینیڈا سیکراچی آئے تھے،  بھائی بچوں کو عیدکی شاپنگ کرانے جا رہے تھے کہ پاپوش نگر ریلوے  پھاٹک کے قریب2ڈاکوں نے بھائی کو لوٹنے کی کوشش کی، بھائی نے اس دوران مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،رپورٹ کے مطابق مقتول کا نام امین علوی تھا اور وہ حال ہی میں عید منانے کے لیے پاکستان آئے تھے اور مستحق بچوں کو شاپنگ کرانے کے لیے لیکر جا رہے تھے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، واردات کے موقع پر مقتول کے ساتھ گاڑی میں 4بچے بھی موجود تھے،سوشل میڈیا پر امین علوی کے قتل کی خبر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے دکھ اور افسوس کے اظہار کے ساتھ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن