عثمان بزدار نہ صرف نکمے، بے ایمان بھی تھے، علیم خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ عام انتخابات اپنے منشور پر لڑنے اور کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر آئی پی پی علیم خان نے ایک بار سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ناصرف نکمے بلکہ بھرپور بے ایمان بھی تھے۔اصل میں تو صوبے کو فرح گوگی چلا رہی تھی، ہر چیز کا فیصلہ مرشد سے ہوتا تھا کہ کس سے ملنا ہے اور کس سے نہیں ملنا، کس ٹائم باہر آنا ہے اور کس وقت نہیں آنا، یہ سب فیصلے فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن