فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون نے کمسن بیٹے کو قتل کر دیا، تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا ایک بیٹا عبداللہ ہے جبکہ اس کی بیوی شائستہ بی بی نے طلاق لے کر اس سے علحیدگی اختیار کر لی۔ میری سابقہ بیوی شائستہ کو ڈر تھا کہ میں اس سے اپنا بیٹا عبداللہ لے لوں گا۔ اسی وجہ سے شائستہ بی بی نے سگے بیٹے عبداللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔