بی آئی ایس پی چوتھی سہ ماہی وظائف، مستحق خواتین میں 42 ارب تقسیم

اسلام آباد (نامہ نگار) بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوتھی سہ ماہی وظائف اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 42  ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ وظائف 9000 روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئیے جا رہے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے۔ وظائف کی تقسیم  بھی بنکس کے ریٹیلرز کے ذریعہ جاری رہی، وظائف کی ادائیگیاں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران معطل رہیں گی۔  4 جولائی سے ادائیگیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...