لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی اور زبیر نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کیلئے ساتھ بھجوایا، جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا تھا کہ واردات کے لئے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرچکا تھا ، ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا۔ملزم کے مطابق اس کے بعد اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی ، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔
زبیرنیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی ،گرفتار ملزم کا اعتراف
Jun 29, 2023