نگہت اعوان کاٹی کی قائم مقام صدر ہوگئیں

کراچی(کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی سنیئر نائب صدر نگہت اعوان صدر فراز الرحمان کے 7 جولائی تک اندرون ملک دورے کے باعث قائم مقام صدر مقرر کی گئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال چکی ہیں جبکہ ماضی میں کاٹی کی نائب صدر بھی رہی ہیں۔ نگہت اعوان کا شمار کاٹی کی سرگرم کاروباری خواتین میں ہوتا ہے جن کی مرحوم سرپرست اعلی ایس ایم منیر بہت پذیرائی کرتے تھے۔ ان کا یہی کہنا تھا کہ کاٹی میں نگہت اعوان کی کارکردگی سے کاٹی وہ واحد صنعتی علاقہ بن گیا ہے جہاں خواتین بھی مردوں کے پیش پیش بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔اس موقع پر نگہت اعوان کا کہنا تھا کہ وہ صدر فراز الرحمان اور نائب سرپرست اعلی زبیر چھایا کی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں بزنس کمیونٹی کے حقوق کی آواز بلند کرنے کا موقع دیا۔

ای پیپر دی نیشن