شوبز ستاروں نے عیدالاضحیٰ پر اپنایا منفرد انداز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منفرد انداز میں عید کی مبارک باد دینے کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔

کسی نے عیدالاضحیٰ کے مصروف ترین دن کے آغاز سے قبل کچھ وقت نکال کر ہاتھوں پر مہندی لگائی تو کسی نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کو غنیمت جانا لیکن ایسے میں بھی یہ ستارے اپنے پرستاروں کو نہ بھولے اور انہیں چاند رات اور عید کی مبارک باد اپنے اپنے انداز میں دے رہے ہیں۔

 یمنیٰ زیدی نے سفید رنگ کے لباس اور ہاتھوں میں لال گلاب اور گجرے پہن کر مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دی.قطر میں سیر سپاٹوں میں مصروف عائزہ خان نے بھی اپنے مداحوں کو یاد رکھا اور چاند رات کو نیلے جبکہ عید کے روز ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں عید کی مبارک باد دی.حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بصر کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں.اداکارہ درفشاں اور ماورہ حسین نے مہندی سے سجے ہاتھوں کے ساتھ مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دی اور اداکارہ عائشہ عمر نے روایتی سبز و سرخ جوڑے میں مداحوں کو عید مبارک کہا.

ای پیپر دی نیشن