پشاور: سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام فوجی آپریشن کا غلط تاثرلیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو گھروں سے نکالا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے. عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے. دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیر الجہتی پالیسی ترتیب دی جائیگی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ منشیات، سمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کی جائے گی، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. دہشت گرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے. روک تھام ضروری ہے، عزم استحکام کے ذریعے سمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی، امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے روزانہ 6 ملین لٹر تیل ایران سے سمگل ہوتا ہے. اس سے قبل یہ مقدار 12 ملین لٹر تھی، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے. ان غیر قانونی ذرائع آمدن سے دہشت گردوں کی مالی اعانت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی تمباکو کی صنعت سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے. ایف بی آر کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔
عزم استحکام کا غلط تاثر لیا گیا، آپریشن ہو گا نہ کسی کو گھروں سے نکالا جائیگا: سکیورٹی ذرائع
Jun 29, 2024 | 00:05