کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ایک موقع پر انڈیکس 256پوائنٹس کی تیزی سے78784پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں فروخت کے دبائو سے منفی زون میں چلا گیا۔تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز مقابلے 22.61فیصد زائد رہا۔ کے ایس ای100انڈیکس 83.29پوائنٹس کم ہو کر 78444.96پوائنٹس رہ گیا ‘150.74 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس25282.04پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس196.52پوائنٹس بڑھ کر 49683.75پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 189.46 پوائنٹس کے اضافے سے 126424.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ 41ارب3 کروڑ 72لاکھ39ہزار43روپے بڑھ کر103 کھرب 74ارب 79کروڑ 92لاکھ 62ہزار 18روپے تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز11ارب89کروڑ روپے مالیت کے34کروڑ76لاکھ71ہزار672 حصص کے سودے ہوئے۔
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘سرمائے میں41ارب سے زائداضافہ
Jun 29, 2024