کراچی(کامرس رپورٹر) ہیئر سٹائلنگ کے مستقبل پرL'Oréal پاکستان نے L'Oréalپروفیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے اپنے پہلے اور دوسرے بیج کی گریجویشن کی تقریب مقامی ہوٹل میںمنعقد کی۔خواتین کو با اختیار بنانے اور مالی آزادی دینے کی تقریب میںکراچی میںفرانس کے قونصل جنرل مانسیئر الیکسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ L'Oréalپروفیشنل انسٹیٹیوٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم سرکل کیساتھ ملکر ہیئرسٹائلنگ کا شوق رکھنے والی پسماندہ خواتین کو مہارت اور ضروری سامان فراہم کررہا ہے ۔بیج میںشامل24باصلاحیت ہیئر سٹائلش کی گریجویشن کلاس میں50فیصد طالبات کو L'Oréal پاکستان اور سرکل کی مکمل سکالر شپ مہیا کی گئی ۔تقریب میں پینل ڈسکشن کے دوران بانی سرکل صدف عابد اور سیلون پارٹنرز حفصہ خان،نینا لوٹیا اورسدرہ گل نے L'Oréal پاکستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میںمعروف سٹائلش نبیلہ مقصود اور L'Oréalپاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر قوی نصیر نے خطاب کیا۔پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے https://www.instagram.com/lorealpro_education_pakistan/ پر وزٹ کریں۔
خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے L'Oréal پروفیشنل انسٹیٹیوٹ کی گریجویشن تقریب
Jun 29, 2024