لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محراب و منبر قومی یکجہتی کے تقاضوں سے آگاہ ہے۔محرم الحرام میں قیام امن کو مستحکم رکھنا ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔ صحابہ کرام کا اْسوہ اْمت کیلئے مینارہ نور ہے، وہ داتا دربار میں " حضرت سیّدنا عثمان غنی ؓ کانفرنس" سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا حضرت عثمان غنی صبر ورضا اوربردباری کے عظیم پیکر تھے۔اس موقع پر خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی و دیگر مقررین نے کہا حضرت عثمان غنی نے ابتدا کے کٹھن دور میں اسلام کی جو خدمت کی اسکی مثال پیش کرنا ممکن نہ ہے۔کانفرنس میں مولانا قاری عارف سیالوی، قاری محمد یوسف اور قاری محمد رفیق نقشبندی سمیت کثیر تعدادمیں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔