لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ سیدنا عثمان ذوالنورینؓ کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں جوہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔سیدنا عثمان کو داماد رسولؐ ہونے کا دوہرا شرف حاصل ہوا‘ اولادآدم میں کوئی خوش نصیب ایسا نہیں کہ نبیؐ کی دوبیٹیاں ایک شخص کے نکاح میں آئی ہوں۔سیدنا عثمان غنیؓ محسن اسلام اورمحسن اُمت بھی ہیں۔ آپؓ نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ دولت اسلام اورمسلمانوں پر خرچ کرنے کیلئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دئیے ۔دنیا کی تاریخ ایسی سخاوت کرنے والے سیدنا عثمانؓ کے علاوہ کسی اورنام سے کم ہی واقف ہوگی۔
سیدنا عثمانؓ کی خدمات تاریخ کاروشن باب ،ہمیشہ یادرکھی جائیں گی:میاں جمیل
Jun 29, 2024